کل کراچی کے کون سے علاقوں میں سوئی گیس بند رہے گی؟

image

سوئی سدرن گیس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کل کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے رات 8 بجے تک سوئی گیس بند رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی، ہاشم گوٹھ اور مانسہرہ کالونی میں شہریوں کو گیس کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا. جبکہ گیس کی فراہمی معطل رہنے کی وجہ گیس کا پریشر بہتر بنانے کی کوشش بتائی جارہی ہے.

سوئی سدرن گیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طویل ٹرانسمیشن پائپ لائن کو کل سسٹم سے جوڑا جائے گا جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی رات آٹھ بجے تک بند رہے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US