کوہستان اسکینڈل: نیب کے ہاتھوں ایک اور ملزم گرفتار، 115 تولے سونا برآمد

image

کوہستان اسکینڈل میں بڑی پیش رفت، نیب نے ایک اور ملزم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 115 تولہ سونا برآمد کرلیا ہے۔

نیب نے کوہستان اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کے ساتھی اور دست راست بلال شاہ کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے 115 تولے سونا برآمد کرلیا گیا۔

نیب ذرائع کے مطابق ملزم کا ایبٹ آباد میں 6 کروڑ روپے مالیت کا ایک پلاٹ نکلا ہے، کوہستان اسکینڈل میں پولیس سب انسپکٹر نصیرالدین کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہے، ملزم کے اکاؤنٹس میں ساڑھے تین کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی ہے، ملزم کے اکاؤنٹ میں مرکزی ملزم قیصر اقبال نے رقم منتقل کی ہے، نیب نے مرکزی ملزم قیصر اقبال کا ایک اور قیمتی بنگلہ منجمد کیا ہے، بنگلے کی مالیت تقریباً 6 کروڑ روپے ہے جو ملزم نے اپنے بھائی کے نام پر خریدی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US