شہباز شریف 2 ہفتے پہلے استعفیٰ دے رہے تھے ، عامر ڈوگر کا دعویٰ

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں عامر ڈوگر نے انکشاف کیا کہ دو ہفتے پہلے وزیراعظم شہباز شریف استعفی دے رہے تھے ، پیپلز پارٹی ہاتھ ہٹا لے تو حکومت ختم ہو جائے گی۔

مذاکرات کی آفر دی ، فیور مانگا نہ اسپیکر سے کوئی بات ہوئی ، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ بہت ساری چیزیں ن لیگ کے کنٹرول میں نہیں ، نوازشریف کی بات کے تناظر میں دیکھیں سب سمجھ آ جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ جب سے رجیم چینج ہوئی ہے پاکستان دن بدن نیچے جا رہا ہے ، ہمارے دور حکومت میں کسی کو بھی جلسے یا جلوس سے نہیں روکا گیا، عجیب منطق ہے کہ جماعت اسلامی کو دھرنےکی اجازت ہے ، ہمیں جلسے کی اجازت نہیں۔

 

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US