لاہور، گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے انٹر پارٹ ٹو کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا

image

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے انٹر پارٹ ٹو کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین بورڈ کے مطابق امتحان میں ایک لاکھ 42 ہزار 834 امیدواروں نے شرکت کی،جس میں سے 89 ہزار 19 کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 62.32 فیصد رہا۔

پنجاب، انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان بروز بدھ ہو گا

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحان میں مجموعی طور پر 33 میں سے 17 پوزیشنیں لڑکیاں لے اڑیں، ہدا خالد نے 1200 میں سے 1158 نمبر لیکر مجموعی طور پر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

علی حسن نے 1157 نمبر لیکر دوسری اور عمائمہ طارق نے 1155 نمبر لیکر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی، پوزیشن ہولڈرز امیدواروں کے اعزاز میں تقریب قائد اعظم پبلک اسکول میں منعقد کی گئی۔

لاہور بورڈ نے بھی انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، انٹرمیڈیٹ پہلے سالانہ امتحان 2024 میں کامیابی کا تناسب 60.45 فیصد رہا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US