محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ای ٹرانسفر پالیسی نافذ کر دی

image

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے روایتی طریقے سے اساتذہ کے تبادلوں کا نظام ختم کرکے ای ٹرانسفر پالیسی نافذ کر دی۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی دستاویز کے مطابق اساتذہ گھر بیٹھے تبادلوں کے لئے درخواستیں دائر کریں گے، 9 ستمبر تک ضلعی ایجوکیشن آفیسرز خالی آسامیوں کی تفصیل پورٹل پراپلوڈ کریں گے۔

لاہور، گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے انٹر پارٹ ٹو کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا

دستاویز میں کہا گیا کہ اساتذہ تبادلوں کے لئے 10 سے 20 ستمبر تک آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں، 24 ستمبر تک درخواستوں کی تصدیق ہو گی۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق تبادلوں کے اہل اساتذہ کی فہرست 26 ستمبر کو لگے گی، 27 ستمبر کو آن لائن تبادلوں کے احکامات جاری ہو جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US