اے این پی رہنما زاہد خان کا بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان

image

سینئر سیاستدان غلام احمد بلور کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما زاہد خان نے بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں زاہد خان نے کہا ہے کہ ایک نظریات اور سوچ کے ساتھ سیاست کر رہے تھے، بدقسمتی سے ملک میں جو سیاست چل رہی ہے اس میں نظریات کا نام و نشان نہیں۔

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا

زاہد خان نے مزید کہا کہ ہم نے سیاست میں بڑی قربانیاں دی ہیں، موجودہ حالات میں مزید سیاست نہیں کر سکتا۔ مستقبل کا فیصلہ اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کروں گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اے این پی کے بزرگ سیاستدان غلام احمد بلور نے بھی سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US