88 ممالک میں 20 ہزار پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

image

مختلف ممالک کی جیلوں میں ہزاروں پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویز کے مطابق دنیا کے 88 ممالک کی جیلوں میں 20  ہزار پاکستانی قید ہیں ، ان میں سزائے موت کے 68 پاکستانی شامل ہیں جنہیں دہشتگردی، قتل اور منشیات کی اسمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئی ہے۔

سری لنکا میں موجود پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں وطن واپس لانے کا فیصلہ

سب سے زیادہ 10 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292 پاکستانی سزا کاٹ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ملائیشیا میں 463، برطانیہ 321، عمان میں 578، ترکیہ 387، بحرین 371، یونان میں 598، چین 406، جرمنی 90، عراق 40، امریکا میں 114، سری لنکا 89، اسپین 92،  افغانستان 85، جنوبی افریقا 48 اور فرانس میں 286 پاکستانی قید ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US