خیبرپختونخوا حکومت کا بھی کم قیمت ہاؤسنگ اسکیم لانے کا اعلان

image

خیبرپختونخوا حکومت نے بھی کم قیمت ہاؤسنگ اسکیم منصوبہ لانے کی تیاری کر لی۔

دستاویز کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 4 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، مستحق افراد کو گھرکی تعمیر کے لیے 15 لاکھ روپے تک بلا سود قرض دیا جائے گا۔

منصوبہ کم آمدن والے افراد کے لیے لایا جارہا ہے، ایک لاکھ روپے سے کم آمدن والے شہریوں کو گھر کی تعمیر کے لیے قرض دیا جائے گا، کم از کم 5 مرلے زمین رکھنے والوں کو گھر کی تعمیر کے لیے حکومت قرض دے گی۔

امن و امان کی صورتحال ، بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ صرف دن کے اوقات میں چلانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق منصوبے پر محکمہ ہاؤسنگ نے کام شروع کردیا ہے، شہری 10 سال میں انتہائی کم ماہانہ اقساط میں قرض واپس کریں گے۔

پرانے گھر کی تزئین و آرائش کے لیے بھی قرض دیا جائے گا تاہم قرض صرف ان افراد کو دیا جائے گا جن کے پاس زمین ہے لیکن گھر بنانے کے پیسے نہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US