پاک فوج کسی جماعت کی مخالف نہ کوئی سیاسی ایجنڈا ہے ، عسکری ترجمان

image

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ رواں سال دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف 32 ہزار 172 آپریشن کئے۔ روزانہ کی بنیاد پر 130 آپریشن کر رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران 90 خوارجی دہشتگرد ہلاک کئے ، انتہائی مطلوب خارجی لیڈر ابوذر عرف صدام بھی مارا گیا۔ ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا ، ہر پاکستانی کا خون مقدس ہے ، کسی پاکستانی کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اس بات پراتفاق ہے کہ فوج کو کسی بھی مخصوص سیاسی مفاد کے استعمال سےدور رکھا جائے گا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US