جلائو گھیرائو اور دہشتگردی کے مقدمات میں سلمان اکرم راجہ کی ضمانت منظور

image

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کی 16 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

جج ارشد جاوید نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ عدالت نے دو لاکھ روپے کے ذاتی مچلکوں کے عوض تھانہ اسلام پورہ، تھانہ لاری اڈہ اور تھانہ مستی گیٹ کے مقدمات میں ضمانت منظور کی۔

توڑ پھوڑ کیس میں زرتاج گل کی ضمانت منظور ، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا گیا

علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سلمان اکرم راجہ کی اسلام آباد میں درج دہشتگری کے مقدمے میں سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US