ڈی چوک احتجاج ، وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور میں آج اہم اجلاس طلب

image

اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے آج 3 بجے وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں اہم اجلاس بلا لیا۔

تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر پارٹی قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔

تحریک انصاف نے ڈی چوک کا احتجاج ملتوی کرنا عمران خان کیساتھ ملاقات سے مشروط کر دیا

انہوں نے مزید بتایا کہ 15 اکتوبر کو اسلام آباد احتجاج کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائیگا، احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائیگی۔

شیخ وقاص نے کہا کہ اس مقصد کے لئے پارٹی قائدین اور منتخب عوامی نمائندوں کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیگی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US