خیبر پختونخوا میں قیدیوں کو آلو گوشت ، پلائو ، حلوہ ، انڈے ، پراٹھے دیئے جائیں گے ، نیا مینیو جاری

image

خیبر پختونخوا حکومت نے پریزن رولز 2018 میں ترامیم کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق صوبے بھر کے قیدیوں کو ناشتے میں چائے اور پراٹھے دیئے جائیں گے، قیدی چائے کی بجائے متبادل کا تقاضا کرے تو فراہم کیا جائے گا۔

سکیورٹی خدشات ، اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت دیگر قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ قیدیوں کو پیر اور جمعرات کو دوپہر کے کھانے میں دال چنا ، منگل کو دوپہر کے کھانے میں دال ماش ، بدھ  کو سفید چنا ہفتے کو آلو چکن اور اتوار کو لوبیا کھلایا جائے گا۔

اس کے علاوہ رات کے کھانے میں پیر کو آلو گوشت ، منگل کو آلو انڈہ یا سبزی ، بدھ کو سبزی ، جمعرات کو گوشت پلاؤ ، جمعہ کو مونگ چاول، ہفتہ کو سبزی حلوہ اور اتوار کو دال مسور دی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US