جعلی مقدمات کے خاتمے تک احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا، بیرسٹر سیف کا اعلان

image

پشاور: خیبر پختونخوا کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی مقدمات کے خاتمے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

خیبر پختونخوا کے مشیر بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتجاجی کال پر لیگی وزرا کی چیخیں شروع ہوئیں۔ معاشی و سیاسی مسائل کی جڑ وفاقی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے۔ جبکہ جعلی مقدمات کے خاتمے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کانفرنس کے انتظامات مکمل، سیکیورٹی سخت

بیرسٹر سیف نے کہا کہ خواجہ آصف فارم 47 پر وزیر بنے ہیں اور احسن اقبال سی پیک پر سیاسی بیان بازی کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US