ایس سی او کانفرنس ، وفود کے سربراہوں کے نام سامنے آ گئے

image

وزارت خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے وفود کے سربراہوں کے نام جاری کر دیئے۔

چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ اپنے وفد جبکہ بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔ایرانی اوّل نائب صدر محمد رضا عارف ایرانی وفد اور بیلا روس کے وزیرِ اعظم رومان گولوف چینکو اپنے ملک کے وفد کی سربراہی کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کنونشن سنٹر پہنچ گئے ، ایس سی او اجلاس کی تیاریوں پر اطمینان

قزاقستان کی وزیرِ اعظم اولژاس بیک تینوف اور کرغزستان کے چیئرمین کیبنٹ آف منسٹرز ژاپاروف اپنے اپنے وفود کی قیادت کرینگے، تاجکستان کے وزیرِ اعظم کوہر رسول زادہ، ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللّٰہ اریپوف بھی پاکستان آنے والوں میں شامل ہیں۔

ایس سی او کے سیکرٹری جنرل جانگ منگ، ایس سی او ڈائریکٹر ایگزیکٹو کمیٹی ارسلان مرزائیوف، ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین آف کیبنٹ منسٹرز راشد میریدوف پاکستان آئیں گے۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US