ایس سی او کانفرنس ، نور خان ایئربیس اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ہوٹلز اور کاروباری مراکز بند

image

شنگھائی تعاون تںظیم اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، سڑکوں پر فوج ، رینجرز اور ایف سی کے دستے گشت کر رہے ہیں۔

نورخان ائیر بیس اور اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سیمت تمام کاروباری مراکز بند کر دیئے گئے ہیں۔

ایس سی او کانفرنس، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پلان ترتیب دیدیا

دوسری جانب راولپنڈی میں اندرون شہر تمام مارکیٹیں اور بازار کھلے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کینٹ اور اندرون شہر تمام راستے کھلے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس ہو گا جس کیلئے مختلف ممالک کے وفود اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US