کل اسلام آباد جانے کیلئے ہمیشہ کی طرح تیار ہیں، علی امین گنڈپور

image

پشاور( انور زیب) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ کل(منگل) اسلام آباد جانے کیلئے ہمیشہ کی طرح تیار ہیں۔

اسمبلی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا سابق چیئرمین کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے،حکومت احتجاج پر مجبور کررہی ہے۔

ایس سی او کے دوران اسلام آباد میں کسی جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں، وزارت داخلہ

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے اپنے چیمبر میں اپوزیشن اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کی جس میں مختلف امور زیر بحث آئے۔

یاد رہے کل (منگل)سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 روزہ ایس سی او سمٹ کا آغاز ہونے جارہا ہے ، مختلف سیاسی رہنمائوں نے  پی ٹی آئی سے احتجاج ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US