بھارتی حکومت کا کینیڈا میں موجود اپنے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان

image

بھارتی حکومت نے کینیڈا میں موجود اپنے سفیر، سفارتکاروں اور اہلکاروں کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی میڈیا ایجنسی کے مطابق کینیڈین حکام نے بھارتی اہلکاروں کی جانب سے حکومتی معاملات کی جاسوسی کرنے کا دعویٰ کیا، بھارتی وزارت خارجہ نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

پاکستان اورچین کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط، گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح

بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں موجود بھارتی سفارتکاروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے مودی حکومت کو کینیڈا کی موجودہ حکومت پر بالکل اعتماد نہیں ہے۔ اِس لیے ان سفارتکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارت نے یہ بھی کہا ہے کہ ہردیپ نجار کے قتل کے معاملے میں کینیڈا کے فیصلے پر بھارت جوابی اقدامات کا حق رکھتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US