تحریک انصاف نے کل کا احتجاج مؤخر کر دیا

image

پاکستان تحریک انصاف نے کل کا احتجاج مؤخر کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا،ذرائع کے مطابق حکومت نے تحریک انصاف کو بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی پیشکش کی تھی۔

پاکستان اورچین کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط، گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح

احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے تناظر میں وسیع تر ملکی مفاد میں کیا گیا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

تحریک انصاف نےمطالبہ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کردیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US