شنگھائی تعاون تنظیم کا مشترکہ اعلامیہ جاری، نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق

image

اسلام آباد: پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیہ میں نئے اقتصادی ڈائیلاگ سمیت مختلف امور پر اتفاق کیا گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی 23 ویں سربراہی کانفرنس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوئی۔ ایس سی او اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں رکن ممالک نے نئے اقتصادی ڈائیلاگ پر اتفاق کیا۔

اعلامیہ کے مطابق سربراہان نے انفارمیشن سیکیورٹی کی فیلڈ میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں ایس سی او کی معاشی اور تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پائیدار ترقی کیلئے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ ضروری ہے، وزیر اعظم

رکن ممالک نے مساوات، باہمی مفاد اور عدم مداخلت پر مبنی تعلقات پر زور دیا۔ جبکہ سلامتی، تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا بھی عزم کیا۔ رکن ممالک نے تنازعات اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ایس سی او رکن ممالک نے ثقافتی روابط بڑھانے کے لیے اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US