راولپنڈی اسلام میں میٹرو بس سروس آج بھی بند رہے گی

image

راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس آج بھی بند رہے گی۔

ایس سی او اجلاس ختم ہونے کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی کے راستے کھل گئے اور ٹریفک بحال ہو چکی ہے۔

ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹروبس سروس جمعرات کوبھی بند رہے گی،جمعہ سے سروس شروع ہوگی۔غیر ملکی مہمانوں کی آمد و رفت کی وجہ سے بند کیا گیا ایکسپریس ہائی وے بھی دونوں اطراف سے کھول دیا گیا ہے۔

سری نگر ہائی وے کو بھی جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے لیکن سکیورٹی اقدامات کے پیش نظر آج 17 اکتوبر کو میٹرو بس سروس معطل رہے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US