اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب ، جسٹس طارق اور جسٹس ارباب طاہر کی کاز لسٹ منسوخ

image

اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے جس کے باعث وہ مقدمات کی سماعت کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی ڈینگی بخار کے باعث کورٹ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ وہ ڈینگی کے باعث ڈاکٹر کے مشورے پر بیڈ ریسٹ پر ہیں اسلئے آج اور کل کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

کیا ایس ایچ او کی تنخواہ میں ایف سکس ، ایف سیون میں گھر بن سکتا ہے ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

دوسری جانب جسٹس طارق محمود جہانگیری کی کورٹ میں بھی ایک ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ،جسٹس طارق محمود جہانگیری 23 اکتوبر تک مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے۔

علاوہ ازیں جسٹس ارباب محمد طاہر بھی مقدمات کی سماعت کے لیے آج دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ جسٹس بابر ستار پہلے ہی اس ماہ کے اختتام تک ایک مہینے کی چھٹی پر ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US