آئینی ترمیم کا ڈرافٹ عمران خان سے ملاقات کے بعد دینگے ، بیرسٹر گوہر

image

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امید ہے مولانا فضل الرحمان عدلیہ پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایسی جمہوریت نہیں دیکھی جس میں کوئی اس قسم کی قانون سازی کرے ، اس طرح کی قانون سازی کرنی ہے تو کل کوئی بھی اقلیت حکومت بنا سکتی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے آج ہماری ملاقات ہو گی ، عدلیہ میں اصلاحات کرنی ہیں تو ہم ساتھ ہیں لیکن عدلیہ کو ماتحت نہ کریں اور ججز کو مرضی کے بغیر ٹرانسفر نہ کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے ہمارے پاس ڈرافٹ موجود ہے ، ڈرافٹ تب دیں گے جب ہماری سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گی۔

آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ، عوامی مفاد میں فیصلے کرنا ہونگے ، مولانا فضل الرحمن

انہوں نے مزید کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرایا جائے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US