لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، راولپنڈی میں طلبہ کا احتجاج

image

لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر راولپنڈی میں سکستھ روڈ کے قریب نجی کالج کے مظاہرین طلبہ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ شروع کر دی، جبکہ طلبہ کے پتھرائو سے کالجز کے شیشے و گیٹ ٹوٹ گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے مختلف کالجز کیمپس کے باہر طلبہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا، کمرشل مارکیٹ، سکستھ روڈ، مورگاہ اور پشاور کیمپس کے باہر یونیفارم پہنے طلبہ نے کیمپسز پر پتھراؤ کیا اور ان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔

راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس آج بھی بند رہے گی

پشاور روڈ کیمپس پر طلبہ نے گیٹ اور شیشے توڑ دیے اور مورگاہ کیمپس کے باہر طلبہ نے پتھراؤ کیا جبکہ احتجاج کے باعث ایوب پارک چوک مکمل بلاک ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کر لی گئی، مورگاہ پر بھی پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہو گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US