آئینی ترمیم عدالتی نظام پر حملہ ، نواز شریف نے شعر پڑھ کر آزاد عدلیہ کی توہین کی ، بیرسٹر گوہر

image

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پورے عدالتی نظام پر حملہ ہے، یہ پاکستانی آئین اور عدلیہ کے لیے سیاہ دن ہے۔

ایوان میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کو محکوم بنایا جائے گا، انہوں نے اتنی تنقید مودی پر نہیں کی جتنی آج عدلیہ پر کی ہے۔

سینیٹ سے آئینی ترمیم کا بل منظور کروانے کیلئے حکومت کو ایک ووٹ کی کمی کا سامنا

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے شعر پڑھ کر آزاد عدلیہ کی توہین کی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ میمو گیٹ کمیشن کس نے بنایا تھا؟ ریزرو سیٹیں پوری ہونے تک ایوان ترمیم نہیں کر سکتا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US