بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

image

صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بختاور بھٹو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام انسٹا اسٹوری پر پوسٹ شیئر کر کے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری دی اور اس نعمت پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کی کارساز ٹریفک حادثے کی ملزمہ کو سزا دینے کی اپیل

انہوں نے فی الحال اپنے تیسرے صاحبزادے کا نام تو نہیں بتایا تاہم انہوں نے لکھا کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024ء کو ہوئی ہے۔

واضح رہے کل یہ خبریں آئی تھیں کہ بلاول بھٹو اپنی ہمشیرہ اور بھانجوں سے ملنے دبئی روانہ ہو رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US