والد کے کہنے پر روپوش ہوا ، حکومتی اہلکار سے ملاقات ثابت ہونے پر سیاست چھوڑ دونگا ، زین قریشی

image

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے کہا ہے کہ کسی حکومتی اہلکار سے ملاقات ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ملتان سے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں زین قریشی نے کہا کہ میں نے والد شاہ محمود قریشی کے کہنے پر روپوشی اختیار کی۔

آئینی ترمیم عدالتی نظام پر حملہ ، نواز شریف نے شعر پڑھ کر آزاد عدلیہ کی توہین کی ، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مجھے والد نے لاہور بلایا اور کہا کہ کسی صورت آئینی ترمیم منظور نہیں ہونی چاہیے، آئینی ترمیم کی حمایت سے متعلق میرے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US