صدر مملکت آصف علی زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم کے منظور شدہ مسودے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد یہ باقاعدہ قانون بن گیا۔
صدر مملکت کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم لاگو ہو گئی۔
26ویں آئینی ترمیم کا دن مبارک،بلاول بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا پر پیغام
آئینی ترمیم پر دستخط کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں پارلیمنٹرینز نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد توثیق کیلئے صدر مملکت آصف زرداری کو ایڈوائس بھیجی تھی ، صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم باضابطہ آئین کا حصہ بن گئی۔
آئینی ترمیم، یکم جنوری 2028 تک سود کے خاتمے کی شق متفقہ طور پر منظور
واضح رہے کہ سینیٹ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تحریک انصاف نے آئینی مسودے کے حق میں ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا تھا تاہم مولانا فضل الرحمان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔