قائدین نے سیاست نہیں ریاست اور عوام کے مفاد کو ترجیح دی، مریم نواز

image

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ قائدین نے سیاست نہیں بلکہ ریاست اور عوام کے مفاد کو ترجیح دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 26ویں آئینی ترمیم پر قوم، وزیراعظم سمیت تمام قائدین اور اتحادی جماعتوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے پارلیمنٹ کو بالادستی اور خودمختاری کا حق دلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قائدین نے سیاست نہیں بلکہ ریاست اور عوام کے مفاد کو ترجیح دی۔ یہ ترمیم نہیں حفاظتی دیوار ہے جبکہ 26ویں ترمیم جمہوریت اور آئین دوستوں کے اتحاد کی تاریخی نشانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے بجلی کے بلوں پر جرمانے کی پالیسی تبدیل کر دی

مریم نواز نے کہا کہ اپوزیشن سے مل کر ہونے والی ترمیم میں عوامی رائے بھی شامل ہے۔ اور اس آئینی ترمیم سے عدلیہ کا وقار، ساکھ اور کردار بہتر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے پاکستان اور عوام کو نہ صرف ریلیف ملے گا بلکہ ترمیم سے انصاف کی فراہمی کے حقیقی مقاصد حاصل ہوں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US