بی این پی مینگل کے منحرف رکن قاسم رونجھو نے سینٹ سے استعفیٰ دیدیا

image

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

قاسم رونجھو نے پارٹی کو استعفیٰ جمع کرا دیا۔ قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔

اس حوالے سے پارٹی رہنما ساجد ترین نے کہا ہے کہ پارٹی اجلاس جاری ہے جس میں حتمی فیصلے ہوں گے، استعفیٰ موصول ہوا ہے جسے سینیٹ میں جمع کرائیں گے۔

کوئی ڈیل کی نہ کوئی ووٹ دیا ، میرا گواہ صرف میرا اللہ ہے، سینیٹر زرقا تیمور

واضح رہے کہ نسیمہ احسان اور قاسم رونجھو نے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا ، جس پر پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل نے دونوں سینیٹرز سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US