کل سے کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن

image

سندھ حکومت نے اورنج لائن کو گرین لائن سے منسلک کرنے کا منصوبہ مکمل کر کے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے شرکت کی اور منصوبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اب مسافر ایک ہی ٹکٹ پر اورنج لائن اور گرین لائن دونوں پر سفر کر سکیں گے جس سے روزانہ تقریباً ایک لاکھ شہریوں کو آسانی میسر آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل گرین لائن تک رسائی میں مسائل تھے اور دو کرایے دینے پڑتے تھے مگر اب یہ مسئلہ ختم ہو گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ گرین لائن و اورنج لائن میں خواتین کے لیے الگ بسیں بھی چلائی جائیں گی اس کے علاوہ کل سے ڈبل ڈیکر بسیں بھی چلائی جائیں گی جو کراچی کے ٹریفک مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

وزیر اعلیٰ نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے کہا کہ نئے منصوبے کے ذریعے شہریوں کی سفری سہولت میں اضافہ ہوگا اور کرایے بھی کم رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد سے گریز کریں اور قانون کی پاسداری کریں۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ حکومت کسی کو سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور وزیراعظم سے درخواست کی کہ کراچی کے لیے 150 بسوں کا وعدہ پورا کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US