ڈونلڈ ٹرمپ کا برطانیہ کی حکمران لیبر پارٹی پر انتخابی مہم میں مداخلت کا الزام

image

واشنگٹن: امریکی ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کی حکمران جماعت لیبرپارٹی پر انتخابی مہم میں مداخلت کا الزام عائد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لیبر پارٹی کے بعض ارکان کاملا ہیرس کی حمایت میں مہم چلا رہے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم سر کئیر اسٹارمر نے اپنے ارکان کی حمایت میں بولتے ہوئے کہا کہ لیبر ارکان اپنے اضافی وقت میں حصہ لے رہے ہیں۔

دعوی کیا گیا کہ برطانیہ کی حکمراں جماعت لیبرپارٹی نے وزیراعظم کے قریبی ساتھی مارگن مک سوینی کو امریکہ کے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں اپنے خرچ پر بھیجا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کی گاڑی حادثے سے بال بال بچ گئی۔ غلط سمت سے گاڑی لانے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس نے کاملا ہیرس کی انتخابی مہم کیلئے 50 ملین ڈالر عطیہ کر دیئے

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے بعد کاملا کی جان کو لاحق خطرات دور کرنے میں ناکامی پر امریکہ کی خفیہ سروسز کو ایک بار پھر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی کے دورے کے دوران امریکی صدارتی امیدوار کا کانوائے انٹراسٹیٹ 94 سے گزر رہا تھا کہ غلط سمت سے تیز رفتار گاڑی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کے قافلے کی طرف بڑھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US