ڈیلیریم (دماغی مرض) میں مبتلا ایک مسافر نے فرانس سے پرتگال جانے والی ایزی جیٹ کی پرواز کے کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے جیٹ کو لیون ہوائی اڈے پر واپس اتارنا پڑا۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اس شخص کو دوسرے مسافروں نے پکڑ لیا اور جیٹ کے دوبارہ لینڈ کرنے تک اسے روکے رکھا۔ایئر لائن نے کہا کہ ایزی جیٹ کی لیون سے پورٹو پرواز جانے والی پرواز نے جمعے کی دیر رات اڑان بھری تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ایزی جیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ’لیون سے پورٹو جانے والی پرواز ایک مسافر کے رویے کی وجہ سے ٹیک آف کے فوراً بعد واپس لیون واپس آگئی۔ آمد پر پولیس نے مسافر کو جہاز سے اتار دیا اور پھر پرواز دوبارہ پورٹو کی طرف روانہ ہوئی۔‘پولیس نے بتایا کہ 26 سالہ پرتگالی شہری کا طبی معائنہ کرایا گیا جس سے معلوم ہوا کہ وہ ڈیلیریم میں مبتلا تھا۔ انہیں فرانس کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔