فلپائن میں سمندری طوفان سے تباہی ، 26 افراد ہلاک ، لاکھوں کی نقل مکانی

image

فلپائن کے شمال مشرقی ساحل سے سمندری طوفان ’ ٹریمی‘ کے ٹکرانے سے لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر 26 افراد ہلاک ہو گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق طوفان کے باعث ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کی ۔

فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث لوزون کے مرکزی جزیرے پر موسلا دھار بارشیں ہوئیں جو بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بنیں۔

ملٹن اس صدی کا خطرناک ترین سمندری طوفان ہوسکتا ہے، امریکی حکام

محکمہ موسمیات کے مطابق 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے ساتھ یہ طوفان مغرب کی طرف کرڈیلیرا کے شمالی پہاڑی سلسلے سے بحیرہ جنوبی چین کی طرف بڑھ رہا ہے۔

فلپائنی محکمہ موسمیات نے چند شمالی صوبوں میں شدید بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی لہروں کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا ہے۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US