حسینہ واجد کی پارٹی کے طلبا ونگ پر پابندی لگ گئی

image

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی پارٹی کے طلبہ ونگ چھاتر لیگ پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت نے چھاتر لیگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ شیخ حسینہ واجد کے طلبہ ونگ چھاتر لیگ پر مظاہرین پر پرتشدد حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ پر پابندی لگائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا برطانیہ کی حکمران لیبر پارٹی پر انتخابی مہم میں مداخلت کا الزام

شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف مظاہروں میں چھاتر لیگ کے لوگوں نے یونیورسٹی کیمپس میں طلبا مظاہرین پر حملے کیے تھے۔

واضح رہے کہ پولیس اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 700 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US