پنجاب پولیس کا میانوالی میں آپریشن، 10خارجی دہشت گرد ہلاک

image

پنجاب پولیس نے ضلع میانوالی میں کامیاب آپریشن کے دوران 10 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ محکمے کو میانوالی کے علاقے ملا خیل میں خوارج دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) میانوالی اختر فاروق کی قیادت میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے آپریشن کیا۔

ترجمان نے کہا کہ پولیس اور خوارجی دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارجی ہلاک کردیے گئے جب کہ پولیس اور ایلیٹ فورس کے تمام افسران اور جوان فائرنگ میں محفوظ رہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی پر ڈی پی او میانوالی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

اپنے ایک بیان میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے اور ہم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow