بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کونسی بیماری کا شکار ہوگئیں؟

image

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کان میں انفیکشن ہوگیا۔

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے ان کے کان میں انفیکشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج بشریٰ بی بی کے مزید ٹیسٹ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ رہائی کے بعدبشریٰ بی بی کی کسی سے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔

دوسری جانب اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کو حبس بیجا میں رکھا گیا تھالیکن اب وہ محفوظ مقام پر ہیں، توشہ خانہ کی گاڑیوں کے معاملے پر آصف زرداری اور نواز شریف پر کیس ہےانہیں جیل میں ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں جمعرات کو اڈیالہ جیل سے رہائی ملی تھی، بشریٰ بی بی مجموعی طور پر 9 ماہ جیل میں رہی ہیں۔

جیل سے رہائی کے بعد بشریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی کی اینکسی میں قیام کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow