شمالی وزیرستان: پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

image

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار وں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق میرعلی کے علاقے عیدک میں پولیس پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ خود کش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار اور دو شہری شہید ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow