عمران خان کی جیل میں سہولیات، پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں شدید اختلافات

image

بانی چیئرمین کو جیل میں سہولیات کے حوالے سے تحریک انصاف کی لیگل ٹیم میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ اس درخواست کے باعث پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ فیصل چوہدری ایڈوکیٹ کی درخواست کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پیر کو نئی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کو سہولیات سے متعلق نئی درخواست دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے آج دائر ہونے والی درخواست پرانی پاور اف اٹارنی کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی درخواست ہماری لیگل کمیٹی کہ ہدایت پر دائر نہیں کی گئی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہولیات سے متعلق نئی درخواست پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں درخواستوں پر لیگل کمیٹی کی جانب سے نامزد وکلا دلائل دیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow