تل ابیب ، اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب حملہ آور نے ٹرک سے درجنوں افراد کو کچل ڈالا

image

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایک ٹرک ڈرائیور نے اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب کھڑے لوگوں پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد زخمی ہو گئے۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق واقعہ وسطی تل ابیب میں قائم فوجی اڈے گلیلوٹ بیس کے قریب پیش آیا۔ تیز رفتار ٹرک بس اڈے پر کھڑے افراد پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رفح میں حماس اور حزب اللہ کے حملے ، فوجی سمیت 2 اسرائیلی ہلاک ، 5 زخمی

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام اس واقعے کو ایک دہشتگرد حملے کے طور پر دیکھ رہے ہیں جبکہ مشتبہ ٹرک ڈرائیور کو بھی پولیس نے ہلاک کر دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں اپنے مزید 4 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US