کویت میں غیرملکیوں کو صرف ایک گاڑی رکھنے کی اجازت

image

کویت نے ٹریفک قوانین میں کئی تبدیلیاں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا،متاثرہ اضلاع میں پشاور سر فہرست

کویتی وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری ٹریفک امور اور آپریشننز میجر جنرل یوف الخدہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نئے قانون میں غیرملکیوں کو صرف ایک گاڑی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔یہ پابندی ملک میں ٹریفک کا رش کم کرنے اور روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کے اقدام کا حصہ ہے۔ کویت میں اس وقت 25 ملین گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔

محمد رضوان وائٹ بال ٹیم کے کپتان اور سلمان آغا نائب کپتان مقرر

انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹریفک قانون 1976 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس میں خلاف ورزیوں پر جرمانے اور سزائیں زیادہ سخت نہیں ہیں۔

نئے قانون میں سب سے کم جرمانہ ممنوعہ علاقے میں پارکنگ پر 15 کویتی دینار اور سنگین خلاف ورزی پر جرمانہ پانچ ہزار کویتی دینار تک ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کویت میں اوسط یومیہ 300 ٹریفک خلاف ورزیاں ہوتی ہیں جن میں 90 فیصد لاپرواہی سے ڈرائیونگ یا دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US