غزہ کا محاصرہ جاری، اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 32 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شہید ہونے والوں میں زیادہ ترتعداد خواتین اوربچوں کی ہے، جبالیہ کیمپ میں بھی اسرائیلی حملے میں 2 فلسطینی شہید اورمتعدد زخمی ہو گئے، غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 43 ہزار 20 ہو گئی ہے۔
غزہ پر بمباری سے مزید47 فلسطینی شہید، لبنان میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے
دوسری جانب فلسطینی صحافی وسام نصیر نے اپنے انسٹا گرام پر دو ننھی بچیوں کی تصویر شیئر کی ہے جنہیں آج غزہ میں شہید کردیا گیا۔
پاکستان نےغزہ اور لبنان کیلئے 14ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی
ادھر امریکا نے 28 روزکیلئے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز دے دی، امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر بِل برنس نے اسرائیلی اور قطری حکام سے گفتگو میں یہ تجویز پیش کی۔
میڈیا رپورٹ میں حماس کی قید سے 8 پرغمالیوں کی رہائی کے بدلے درجنوں فلسطینی رہا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔