خیبر پختونخوا پولیس نے کہا ہے کہ ایک پولیو ویکسینیشن ٹیم پر مسلح افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین ’دہشت گرد‘ بھی ہلاک ہو گئے۔
عرب نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقع ضلع اورکزئی کے علاقے دابوری میں منگل کی صبح پیش آیا۔بیان کے مطابق مسلح افراد نے پولیو ویکسینیشن ٹیم کو نشانہ بنایا تو پولیس کے ساتھ ان کا فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جس میں ایک پولیس اہلکار جان کی بازی ہار بیٹھا جنکہ ایک زخمی ہو گیا۔ تاہم زخمی پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے گزر گیا۔اورکزئی پولیس کے ترجمان محمد موسیٰ کا کہنا تھا کہ ’جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔‘