سندھ حکومت نے یکم نومبر کو دیوالی کے موقع پر صوبے میں مقیم ہندو برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشنز و کوآرڈی نیشن نے دیوالی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے سندھ حکومت ہر سال دیوالی کے موقع پر ہندو ملازمین اور مزدوروں کے لیے تعطیل کا اعلان کرتی ہے، اور اس کے ساتھ ہی ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ بھی فراہم کی جاتی ہے۔
ہندو برادری کے ملازمین کے لیے جمعہ کی چھٹی سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ بااختیار اتھارٹیز میں بھی ہوگی۔