ملک کی تاریخ میں پہلی بار، کراچی سے حیدرآباد تک ایک ناکارہ مسافر بردار طیارے کو سڑک کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے!
تفصیلات کے مطابق، اس خصوصی آپریشن میں بوئنگ 737 طیارے کو ایئرپورٹ سے رات کے وقت سپرہائی وے پر منتقل کیا گیا۔ 110 فٹ لمبے اور 40 ٹن وزنی اس طیارے میں 240 مسافروں کی گنجائش ہے، اور اسے حیدرآباد میں سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں تربیتی مقاصد کے لیے رکھا جائے گا۔
اس منفرد سفر کے لیے مخصوص ٹرک اور ٹرالی استعمال کی جا رہی ہے۔ ٹرانسپورٹ کے دوران موٹروے کو بند نہیں کیا جائے گا؛ ٹرالر کو سڑک کے کنارے سے گزارا جائے گا تاکہ ٹریفک میں رکاوٹ نہ آئے۔
ٹرانسپورٹر ہمایوں خالد اور ان کی ٹیم کے علاوہ، سول ایوی ایشن اور نجی کمپنی کا عملہ بھی موجود ہے، اور موٹروے پولیس مکمل پروٹوکول میں مدد فراہم کر رہی ہے۔