شکست تسلیم ، کاملا ہیرس کی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد ، جوبائیڈن کی وائٹ ہائوس میں ملاقات کی دعوت

image

ڈیموکریٹ امیدوار کاملا ہیرس نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلیفون کرکے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

کاملا ہیرس نے کہا کہ انتخابی نتائج تسلیم کرنے چاہئیں، جمہوریت کا اصول ہے ہارو تو شکست تسلیم کرو، جمہوریت اور آمریت میں یہی فرق ہے۔

نئی جنگ شروع کرنے کے بجائے جاری جنگیں ختم کروں گا ، ڈونلڈ ٹرمپ

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی ، صدر بائیڈن آج جمعرات کو امریکی عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدر منتخب ہو گئے ہیں ، صدارتی انتخاب میں ٹرمپ نے538 الیکٹورل ووٹ میں سے 292 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US