تیاری مکمل ، اپنا حق لینے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے ، علی امین گنڈا پور

image

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اپنا حق لینے کے لیے دوبارہ اسلام آباد جائیں گے۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری ہر وقت مکمل ہوتی ہے، حکمت عملی سخت ہو گی لیکن ابھی نہیں بتا سکتا۔

عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دیدی

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق پرامن احتجاج کرتے ہیں جس کا ہمیں حق ہے، ہمارا راستہ روکا جاتا ہے، یہ ظلم و بربریت کرتے ہیں، ہم اس کے عادی ہو چکے ہیں ، کرتے رہیں جو کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا گفتگو میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US