13 سال قبل ہنگامی لینڈنگ کرنے والے طیارے کی بذریعہ سڑک حیدرآباد منتقلی کا فیصلہ

image

13 سال قبل کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والے سعودی عرب کے مسافر طیارے کو نیشنل ہائی وے کے ذریعے حیدرآباد پہنچایا جائے گا۔

منگل کو پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ طیارے کی منتقلی کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے جلد این او سی ملنے کی توقع ہے۔

150 فٹ لمبا ایم ڈی 83 طیارہ 2011 سے غیر فعال ہے۔

پی اے اے کے بیان کے مطابق یہ طیارہ 40 ٹن وزنی ہے۔ 20 نومبر کو طیارہ بردار ٹریلر کے ذریعے براستہ سٹیل ٹاؤن، بن قاسم ٹاؤن، گھارو، ٹھٹھہ، حیدرآباد بدین روڈ اور سرمست روڈ سے حیدرآباد پہنچایا جائے گا۔

172 مسافروں کی گنجائش والے طیارے کو پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں منتقل کیا جائے گا۔

’طیارے کی منتقلی سے سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں تربیت کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔‘

پی اے اے نے بیان میں کہا ہے کہ ’اے ایم سی ایئرلائنز کی تبوک سے کوئٹہ جانے والی پرواز نے فرنٹ نوز لینڈنگ گیئر نہ کھلنے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔‘

 ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے پر سوار تمام 74 افراد محفوظ رہے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow