بلاول بھٹو زرداری ناراض ہیں،مسلم لیگ ن سے اختلاف ہائی لیول پر چلے گئے ،گورنر پنجاب

image

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ناراض ہیں،مسلم لیگ ن سے اختلاف ہائی لیول پر چلے گئے ہیں۔

آغا علی قزلباش کے انتقال پر تعزیت اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ن لیگ سے اتحاد کر کے ہم نے ووٹوں کی قربانی دی ،اتحادیوں نے سبق نہیں سیکھا،جب بھی ن لیگ سے اتحاد ہوا پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا۔

پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ،آرمی چیف

پیپلز پارٹی ن لیگ کے ساتھ مجبوری کے ساتھ بیٹھی ہے،پیپلز پارٹی نے اپنا نقصان کرلیا ملک کا نقصان نہیں ہونے دیا،ہماری انڈرسٹینڈنگ نہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی دو علیحدہ پارٹیاں ہیں،فیصلہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج حق ہے،احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی کا ریکارڈ اچھا نہیں،فورسز اور حکومت کو پریشانی ہوتی ہے کہ احتجاج کی اجازت دی تو اچھا نتیجہ نہیں نکلا۔

سیاسی جماعتوں کو پر امن احتجاج کر نا چاہیے،پی ٹی آئی کے ساتھ اعتماد کا فقدان ہے،پی ٹی آئی کو جب بھی احتجاج کا موقع دیا، یہ پرامن رہی نہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US