بنوں میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ، 12 جوان شہید ، جوابی کارروائی میں 6 خوارج ہلاک

image

بنوں میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 12 جوان شہید ہو گئے ، جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 خارجی دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج نے مالی خیل کے علاقے میں چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی ، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 10 سپاہی اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2 جوان شہیید ہو گئے۔

بنوں روچہ چیک پوسٹ سے اغوا 7اہلکار بحفاظت بازیاب

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش دھماکے سے چیک پوسٹ کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور عمارت کو نقصان پہنچا، حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US