اسلام آباد میں رینجرز اور ایف سی تعینات

image

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رینجرز اور ایف سی تعینات کردی گئی،وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کی سمری کی منظوری دی،رینجرز اور ایف سی شہر میں امن وعامہ برقرار رکھنے کیلئےپولیس کی معاونت کرے گی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے شہر میں امن و امان کے حوالے سے واک کی،واک میں سینئر افسران سمیت ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈاور ضلع بھر کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

واک کا مقصد امن و امان کے قیام اور اتحاد و یگانگت کے فروغ کے لیے کے عزم کا اظہار ہے،واک ڈی چوک سے شروع ہوکر چائنا چوک اختتام پذیر ہوئی۔

ٹی 20 رینکنگ،بابر اعظم اور محمد رضوان کی ایک ایک درجہ تنزلی

اس موقع پرآئی جی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے امن پسند شہریوں سے امید کرتے ہیں کہ امن و امان کو یقینی بنانے میں پولیس سے مکمل تعاون کرینگے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں کو بند کرنے کےلئے کنٹینرز پہنچانے کا عمل جاری ہے،زیرو پوائنٹ انٹرچینج پر اسلام آباد ہائی وے کے دونوں اطراف کنٹینرز پہنچا دیئے گئے،کنٹینرز کو سڑک کنارے رکھ دیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US